مجھے اس تضاد پہ حیرت ہوتی ہے۔

“”مذہب کی موجودگی میں لوگ اتنے کمینے ہیں تو عدم موجودگی میں کیا ہونگے!!!؟””

سَر فرینکلن

الحاد اپنی ذات میں اک اصول سموئے ہوئے ہے کہ کو ئی بھی قانون آفاقی نہیں ہوتا مبادہ حرفِ آخر نہیں ہوتا _____

آپ چاہے تو اسے مانیں، چاہے اسے نا مانیں آپ پابند نہیں آپ آزاد ہیں ________

آپ کی اپنی مرضی جب چاہے کمینگی پہ اتر آئیں، جب چاہے تہذیب کے مجوِزہ سٹیک ہولڈر بن رہیں۔۔

نیکی میرا مذہب ہے ( گرونانک)_____

میں مذہب کو ٹریفک کا سگنل گردانتا ہوں

نبی ٹریفک انسپیکٹر ہیں ___

آپ کو اس موقع پہ رکنا ہوگا ____

آپ نہیں رکیں گے آپ کا چلان ہوگا ___

چلان نہیں بھریں گے، کیس ہوگا ____

کیس ہاریں گے، سزا ہوگی ____

مگر چونکہ آپ خود کو کسی اصول کے پابند ہونا نہیں مانتے، آپ سگنل توڑ دیتے ہیں ______

کیونکہ آپ سمجھتے ہیں آپ پابند نہیں ہیں نہ اسکا ہونا ضروری ہے___کہ آپ آزاد پیدا ہوئے ہیں ۔۔

نیکی کو محض مذہبی اصطلاح سمجھنے والے بے وقوف ہیں ____کسی بھی مہذب اصول کی عزت کرنا نیکی ہے ______

ہم عالم ِاسباب میں رہتے ہیں ۔۔

یاد رہے مذہب انسانی معاشرے پہ معاشرتی چیک اینڈ بیلنس ہی لے کے اترتا ہے _____

نہ کہ کسی ایٹم بم بنانے والے کارخانے پر کوئ راکٹ سائنس لے کر ______

معاشرت و مذہب میں جو چیزیں جرائم ہیں

قتل

جھوٹ

شراب

جوا

زنا

دھوکہ

نافرمانی

ناجائز (الیگل)

جبر ِ ناروا

حبس بے جا

بے جا تنقید

بہتان

مکسنگ

بیہودگی

شور

گندگی

بلا اجازت مداخلت

پرسنل اٹیک

شر پسندی

تھریٹ

غداری

احسان فراموشی

منافقت

منافع خوری(سود، بے جا ٹیکس)

زخیرہ اندوزی(الیگل سٹوریج)

مینوپلیشن

مس گائیڈنگ

برین واشنگ (الیگل)

کیا یہ جرائم اسلام میں  کہیں حلال(لیگل) گردانے گئے ہیں؟________

یا کسی دوسرے معاشرے میں حلال (لیگل) گردانے گئے ہیں؟ ؟؟______

اگر نہیں تو آپ اسلام پہ صرف ذاتی عناد اللہ واسطے کا بیر نکالتے ہیں _____

انہیں ہر معاشرے میں مذہب و فردیت کرائم ہی گردانتی ہے __ مذہب انہی اصولوں کے مخالف چیک اینڈ بیلنس سزا و جزا وضع کرتا ہے ____

مگر جب مذہب اس پہ حد قائم کرے تو لامذہب کو قئے آتی ہے پھر مذہب کے اگینسٹ آپ حدود و قیود سزا وجزا، قانون کو ظلم کہنے لگتے ہیں ___

مگر جب آپ عملی زندگی میں روڈ پہ کھڑے ہوئے سرخ بتی پہ رک جانے کو اپنی ذمہ داری گردانتے ہیں دوسروں کو اس پہ کاربند نہ پا کر سرزنش کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں____چالان پہ مسرت کرتے ہیں ___________

تو مجھے اس کھلے تضاد پہ حیرت ہوتی ہے کہ ایسا مذہب کرے تو ظلم کیوں ہوتا ہے؟

پولیس والا کرے تو قانون کیوں گردانا جاتا ہے __؟

کہ کہنے کو سگنل پہ رکے ہوئے آپ کا وقت ضائع ہو رہا ہے ____ جو کہ کہنے کو پوانٹ آف نو ریڑن ہے _ملین ڈالز دے کر بھی اسکا ازالہ ہونے سے رہا۔۔۔

کہ کہنے کو اگر آپ کسی کا قتل کرتے ہیں آپ کو اسکے موافق سزا ہوتی ہے ___ جیسے کہنے کو کوئ قانون آفاقی نہیں ہوتا آپ اس کے درحق آزاد ہیں __ اس آزاد کندہ کو سزا دینے والا کوئ ظالم ہوگا جو اسکی فریڈم سلب کر رہا ہے _______

مگر جب آپ عملی زندگی میں قتل کرتے ہیں یا آپکا کوئ قتل ہوتا ہے آپ سب سے پہلے قاتل کی آزادی سلب کر لیتے ہیں _ اسے لا ملزوم کسی مین میڈ قانون کے دائرے میں خود گھسیٹ کے لے آتے ہیں ____آپ کو جج کے چالان پہ مسرت ہوتی ہے

تو مجھے اس کھلے تضاد پہ حیرت ہوتی ہے کہ ایسا قاضی کرے تو ظلم کیوں ہوتا ہے؟ جج کرے تو قانون کیوں گردانا جاتا ہے ____؟

کہنے کو آپ ریپ کرتے ہیں ___ کہنے کو یہ آپکی کھلم آزادی کا اظہار بھی ہے کہ ریپ سے رک جانا کسی قانون کی خود ساختہ شق ہے ___کہنے کو یہ فطری عمل ہے اس سے رکنا لازم نہیں __

مگر جب مختاراں مائ کے ساتھ ریپ ہوتا ہے جج کے رو برو چلان پہ آپ کو مسرت ہوتی ہے _____ آپ اس پہ قانون کو بالادست قرار دے کر سرزنش کر چکے ہوتے ہیں _____

تو مجھے اس کھلے تضاد پہ حیرت ہوتی ہے _ایسا قاضی کرے تو ظلم کیوں ہوتا ہے __ جج کرے تو قانون کیوں گردانا جاتا ہے ___؟

کہنے کو آپ چوری کرتے ہیں ____کہنے کو یہ آپکی کھلم کھلا آزادی اظہار بھی ہے کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو آپ اٹھا لیں یا چھین لیں __ کہ آپ کی دانست میں چوری کی ممانت تو کوئ آفاقی قانون نہیں ____ ضرورت فطری عمل ہے جو نہ دے آپ چھیننے میں  آزاد ہیں ______

مگر جب کوئی مہران چوری کرتا ہے تو آپ جھٹ سے اسکی سرزنش کرتے ہیں ۔قانون کی بالا دستی رو برو کرتے ہیں جج کے کردہ چلان پہ مسرت ہوتی ہے ________

تو مجھے اس کھلے تضاد پہ حیرت ہوتی ہے کہ

_ ایسا قاضی کرے تو ظلم کیوں ہوتا ہے ___ ایسا جج کرے تو قانون کیوں گرداناجاتا ہے؟ ؟؟؟

کہنے کو آپ شراب ہر جگہ پی سکتے ہیں __ کہ پینے کی شئے ہے __ آپکا کھلم کھلا آزادی اظہار بھی ہے ____ کہ آپ کی دانست شراب کی کسی جگہ ممانت تو کوئ آفاقی قانون نہیں__آپ اس کے پابند کس رو سے ______فطری عمل ہے آپ پینے میں آزاد ہیں ____

مگر جب مہران پیتا ہے تو آپ اسکی سرزنش یوں کرتے ہیں کہ _____

Dr says Alcohol consumption injerious to health_______

پھر کہنے کو آپ قانون کی بالادستی کو رو برو کرتے ہیں کہ آپ پیتے ہیں تو غلط کرتے ہیں __لیکوور فری زون ، ڈرائیونگ کے دوران اسکے چلان پہ مسرت ہوتی ہے ____

تو مجھے اس کھلے تضاد پہ حیرت ہوتی ہے__ کہ ایسا قاضی کرے تو ظلم کیوں ہوتا ہے؟ __ جج کرے تو قانون کیوں گردانا جاتا ہے _________؟؟

تحریر مہران درگ