عورت کی وراثت اور مغرب۔۔۔

دیکھتا جا _____شرماتا جا ____!!

پہلا پتھر تو وہ مارے جس نے خود کبھی گناہ نا کیا ہو _____

کہا گیا ___

اسلام کی سرشت میں عورت بے دخل ہے

حقوق آٹے میں نمک کہ برابر ہیں ____

عورت غلام ہے _____

عورت بستر تک ہے

اچھا جی!!

آپ مجھے بتائیگے انجیل برنابس ، یوحنا ، تورہ کی موجودہ شکل میں عورت کے لیے گنتی کے کتنے حقوق درج ہیں؟؟؟؟

چلیں آپ مغرب کو تاج پہناتے ہیں ناں کہ پچاس فیصد حصہ رکھا گیا عورت کا ___

اب زرہ وہ اٹھا رویں صدی عیسوی کا انگریز کا دستور اُٹھائیگے جس میں ایک سٹیٹمنٹ لکھی ہوئ ہے _____”عورت باپ کی وراثت میں کوئ حق نہیں رکھ سکتی “”_______

برصغیر میں جب انگریز آیا اس نے پہلا کام یہی کیا عورت کو جائیداد سے بے دخل کیا __ “مین ڈومیننٹ ایسٹ انڈیا کمپنی ” کو یہ کریڈٹ گیا کہ اس نے اختیار صرف اور صرف مرد کے ہاتھ میں رکھا ______________

آدھی سے زائد دنیا پہ انگریز نے حکومت کی

میڈ ل ایسٹ آسڑیلیا جہاں جہاں ہاتھ لگا وہاں انگریز نے سلطنت قائم کی __ کمپنی راج قائم کیا __ انہی کے بنائے اصول کے مطابق عورت جائداد میں حصہ دار نہ ہے ____

انیسویں صدی کے اخیر میں انہیں خیال آیا دوستو عورت کا بھی حصہ رکھو ناں ایک ہی باپ کے تخم سے ہے وہ بھی ____ پھر عورت کے تبلے پہ “مارکیٹنگ” کے اصول وہ وضع کیے گئے جس سے عزازیل پناہ مانگے ____یک طرفہ یہ بھی “احسان” کیا گیا ___

جب منہ ول اسلام کھڑے ہو کر الزام لگاتے ہیں ناں غصہ تب آتا ہے ____

آپ انسانیت ، نیوٹریلٹی ، موریلٹی کے بلا مقابلہ ٹھیکے دار تو بنتے ہیں ___زور لگا کر زرہ اپنی تاریخ بھی کباڑ سے جھاڑ کر اُسی نیوٹریلیٹی کے چشمے سے با آواز ِ بلند پڑھ کے سناتے تو سہی __ہم کہتے ہیں تو بُرا لگتا ہے

نمبر ایک ______

عورت کو زندہ گاڑنا قدیم عرب معاشرے کی روایت تھی _______اسلام کی پہلی قانونی شق __بیٹیوں کو نان ونفقہ کے ڈر سے نا مارو___

مغرب عورت کو پیٹ میں زندہ ابارٹڈ اب تک کرتا آرہا ہے ___کوئ قانون اس کے خلاف فائل سے نکال کر دیکھاو تو؟ ؟؟؟؟ اسلام تو اسے قتل کہتا ہے قتل کی سزا قتل __اور تم منصوبہ بندی کہ مینجمنٹ کے کھاتے میں ڈال آئے___

نمبر دو______

جائداد ___

مغرب کی جناب سے پچاس فیصد عورت کا حق کااصول

اس اصول کو زرہ انٹر پریٹ کریے _____

پچاس فیصد لے کے جانے والی عورت اپنے پیچھے آدھی رہ جانے والی جائیداد اس میں اگر پیچھے روٹی کھانے والے آٹھ تھے تو سات رہ گئے ___ مجھے بتائیے اک کے ساتھ تو بہت بڑا انصاف ہوا

باقی سات ساری زندگی آدھی بچی کچھی کے ساتھ جیسے وہ سروائیو کرتے ہیں کون نہیں جانتا؟

جہیز بھی ادھر سے گیا __ ساری زندگی قرض نے اترنے کا نام نہ لیا ____اک بو جھ اترا دوسرا آن رہا _____

حق مہر ، شوہر سے آٹھاواں حصہ باپ کی جائیداد سے ایک حصہ لے کر جمع کریے تو مالیت کا حجم اُس “پچاس فیصد “سے زیادہ بنتا ہے جو مغرب اسلا م کے مقابلے میں سامنے لایا ہے ______

نمبر تین ______

کپڑے خود اُتارے تو تمہیں ننگی عورت آزاد لگتی ہے _____

کوئ آکے ُاتار لے تو مظلوم لگتی ہے _____

دونو ں زاویوں کے ضمن اسلام جب سنگ سار پردہ وحدود قائم کرکے سِرے سے ان ممکنات کی وجہ کا ہی مکھو ٹھپتا ہے تو کہتے ہیں ___ ظلم ہے یہ تو غلا می ہے جی ___

آپ تنقید کی بجائے ایسا اصول تو وضع کریں کہ عورت ریپ تک پہنچے ہی ناں ___کوئ ایک اصول سنادیں جو اس پایہ کا ہو _جو آپ نے اب تک وضع کیا ہو ______ جس نے کام بھی دکھایا ہو

تحریر مہران درگ