بے شک زندگی موت اللہ کی طرف سے ہے۔


بے شک زندگی موت اللہ کی طرف سے ہے۔

مگر خود سے خرید خرید کر زہر کھانا اور یہ طرز فکر اپنانا درست نہیں۔

یہ بیماری بھی جدیدیت کی پیداوار ہے۔

یہ سوا تین کروڑ زندگیاں پاکستان میں جس تکلیف سے گزر رہی ہیں

وہ صحت مند آدمی کے لیے ناقابل بیان ہے۔

ہم پر آسان، سکون، آرام کے نام پر مسلط وہ لائف اسٹائل ہے جس نے 

مجبور کردیاہے کہ اب ڈاکٹر یہ تجویز کرتے ہیں کہ 

زندہ رہنا ہے تو ’’پیدل چلیں، ورزش کریں‘

ہماری زندگیوں سے صحت کی ہر ہر علامت چھین لی گئی۔

گڑ سے چینی کا سفر جتنے کیمیکلز کی بنیاد پر ہوا ہے

اس نے ہم پر ، ہمارے پیاروں پر ایک تکلیف دہ موت مسلط کی ہے۔

بیماری کا علاج نہیں مرض پھیلنے سے روکنا اصل ضرورت ہے۔