تفصیل
یہ لیکچر، "علماء اور دور جدید" کے موضوع پر مبنی ہے جس میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی مذہبی انتہا پسندی کی وجوہات اور اسباب، علماء کے فرائض اور صوفیاء کے طرز فکر پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ نوجوان علماء کے لیے نصائح بھی دی جائیں گی تاکہ وہ موجودہ دور کے چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔ لیکچر کا مقصد نوجوانوں اور معاشرے کو ایک مثبت فکری راہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ علمی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ سکیں۔
یہ پروگرام وزڈم آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوگا اور تمام شرکاء کے لیے رجسٹریشن مفت ہے۔ یہ لیکچر علمی اور فکری محفلوں میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ، علماء، محققین اور عام سامعین کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
وینو: وزڈم اسکوائر آڈیٹوریم
منظم: شعور
فون: 0333-1006620
Info@shaoor.pk :ای میل