امریکہ ایران جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات نہ بتانے پر صیہونیوں نے غداری کا لیبل لگا دیا
شعور نیوز( انٹرنیشنل ڈیسک):امریکہ ایران جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات نہ بتانے پر قابض اسرائیلی میڈیا نے امریکی صدر ٹرمپ، اس کے داماد اور ایلچی کو یہودیوں کا غدار قرار دے دیا۔ قابض اسرائیل کی مستقل کوششیں جاری ہیں کہ وہ اس معاہدے کی شرائط کو جان سکے یا اسکو بھی یہ شرائط بتائی جائیں لیکن امریکی صدر کی طرف سے انتہائی سخت ہدایات ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک معاہدے کی تمام شرائط کسی بھی ذریعہ سے سامنے نہیں آئی ہیں۔ اپنی خفت مٹانے کے لیے قابض اسرائیلی میڈیا نے جذباتی بیانیے جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔اسرائیلی تجزیہ کاروں اور امریکی یہودی تنظیموں نے بھی غداری کا لیبل لگایا ہے، امریکہ نے جمعہ کو دستخط سے قبل معاہدے کا مسودہ دکھانے سے بھی منع کر دیا ہے ۔وہ الزام لگا رہے ہیں کہ امریکہ قطر کے دباؤ میں آکر اسرائیل کے مفادات کا سودا کر رہاہے۔ امریکہ میں پناہ لیا ہوا ایران کی بادشاہت کے خواب دیکھنے والا رضا شاہ پہلوی بھی اس معاہدے کی صورتحال پر چیخ پڑا۔ اس نے بھی اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی اپوزیشن کی حمایت کا مطالبہ کیا۔مشرق وسطیٰ میں جاری امریکہ ایران، قابض اسرائیل کی ایران و لبنان پر حملوں کو ختم کرانے کے لیے امن معاہدے کے اعلان نے عالمی سیاست پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ اس سے امریکہ و قابض اسرائیل کی شکست کا پہلو بھی واضح طور پر سامنے آچکا ہے۔ امریکہ نے اپنی معاشی صورتحال کے تناظر میں تمام تر ذلت سمیٹ کر جلد از جلد اس جنگ سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات بھی اس دوران واضح ہوئی ہے کہ فروری یا اس سے قبل امریکہ قابض اسرائیل کے کسی غلام کے طور پر جس طرح اقدامات کر رہا تھا اب ویسی صورتحال نہیں ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے تین چار مرتبہ نیتن یاہو کو میڈیا پر گالم گلوچ ، سخت الفاظ نے بتایا کہ ان دونوں میں کوئی مسئلہ ہے۔اس کے بعد نیتن یاہو کا ٹرمپ کی ہدایات کو ماننے سے یکسر انکار اور حملوں کی شدت نے مزید دوریاں بڑھائیں۔ایسی صورتحال میں قابض اسرائیل مزید عالمی isolation کی طرف بڑھا ہے ۔ایران پر تھوپی گئی یہ جنگ اور اس کے ساتھ غزہ اور لبنان میں حملوں کی صورتحال انتہائی شرمناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ قابض اسرائیل نے قبضہ شدہ زمینیں چھوڑنے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔ امریکہ کی طرف سے صیہونی وزیر کے امریکہ میں داخلے پر سختیوں نے بھی ایک بڑا پیغام دیا۔